15 جون 2009 - 19:30

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام قطعی طور پر قانونی ہے۔

نیو یار ک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا یٹمی پروگرام آئی اے ای اے کے قوائد کے مطابق ہے اور اس پروگرام کے بارے میں18 مہینے پہلے ہی آئی اے ای اے کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کیلئے ہیں۔صد ر محمود نژاد کا کہنا تھا کہ ایران کا دنیا میں ایک منفر د کر دار ہے۔ ایران دنیا بھر میں امن اور تعاون چاہتا ہے اور ہم دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے لیے ایک شاندار مستقبل چاہتے ہیں۔